15 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہے کہ ملت مصر مبارک کے عناصر کو انقلاب ہائي جیک کرنے کی اجازت نہیں دے گي۔

ابنا: محمد صالح جو کار نے صحافیوں سے گفتگو میں مصری پارلیمنٹ کے تحلیل کئےجانے اور سابق ڈکٹیٹر کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کو اھل قراردئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امریکہ اور صہیونی ریاست کی خوشنودی کے لئے کئے گئے ہیں اور یقینا مصر کی قوم ان اقدامات کی شدید مخالفت کرے گي۔

صالح جو کار نے کہا کہ مصر کے عوام کا انقلاب اپنے تمام اھداف تک نہیں پہنچ سکا ہے اور اسکی وجہ بعض رجعت پسند اور تسلط پسند عرب حکومتوں کی شیطنت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے سعودی عرب، قطر اور بحرین کے حکام پر اپنے گہرے اثرو رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے مصر میں مغربی آلہ کاروں کو بروے کار لانے کی کوشش کی ہے۔.......

/169